
خوش رہنا بادشاہ بننے سے بہتر ہے
خواہش پوری ہونے کے بعد ہر چیز اپنی دلچسپی کھو دیتی ہے۔
زوال سب سے پہلے انسان کا غرور توڑتا ہے۔
دشمنی انسان کے رازوں کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔
اچھا مزاج انسان کی تمام خوبیوں سے بڑھ کر ہے۔
دل کی خوبصورتی اور ذہانت جس میں ہو وہ محبت اور دوستی کے قابل ہے۔
ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں تھوڑا سا درد ہمیں لاکھوں کی تباہی سے ذیادہ پریشان کرتا ہے۔
مشکل وقت میں دوست کی خاموشی دھوکہ دینے کے برابر ہے۔
آپ حکم دے کر اپنی بات منوا سکتے ہیں لیکن کسی کو اپنا احترام کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔
عورتوں میں حیا حسن سے ذیادہ اثر رکھتی ہے۔
عظیم خیالات پر عمل کر کے بڑے بڑے کام کیے جاسکتے ہیں۔
کسی شخص کو جاننے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کے ساتھ سفر کیا جاۓ۔
وقت کسی کے لیے نہیں رُکتا ۔
جو لوگ اپنے لباس کو اپنا ایک اہم حصہ بناتے ہیں، وہ عام طور پر اپنے لباس سے ذیادہ اہمیت نہیں رکھتے ۔
ایک احمق انسان سے ہمیشہ ڈرنا چاہیے کیونکہ کوٸی بھی یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ وہ چالاک نہیں ہے۔
ایک ایماندار آدمی ہمیشہ سچ بولتا ہے چاہے وہ کتنا ہی تکلیف دہ کیوں نہ ہو۔
تکلیف دہ خیالات کو بھولنے کے لیے ضروری ہے کہ ان تمام رشتوں سے دوری اختیار کی جاۓ جو اس تکلیف کی وجہ بنے ۔
غرور تمام براٸیوں کی جڑ ہے۔ ایک مغرور انسان زبردستی اپنی تعریف کروا کے خوشی محسوس کرتا ہے۔
خوشحالی ایک عظیم استاد ہے، مصیبت دماغ پر اثر انداز ہوتی ہے اور اسے مضبوط بناتی ہے۔
ایک عظیم دماغ وہ ہےجو بھولنا اور آگے بڑھنا جانتا ہے۔