Surah muzammil ki fazilat|Faidy in Urdu

سورہ مزمل کی فضیلت/فوائد

سورہ مزمل قرآن مجید کی بہت بابرکت سورت ہے۔ یہ مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی۔ اس سورت میں کل دو رکوع اور بیس آیات ہیں۔ مزمل کا معنی ہے “چادر اوڑھنے والا”۔ اس سورت کا ثواب اگر اہل زمین اور اہل آسمان بھی لکھنے لگے تو نہیں لکھ سکتے۔

سورہ مزمل کے حوالے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا

اس کے علاوہ آپ نے فرمایا کہ اس سورت کی تلاوت کرنے والے کو اللہ پاک دنیا اور آخرت میں خوشی نصیب کرے گا اور ہر دکھ درد اور غم سے نجات دے گا۔

حضرت علی نے اسی سورت کی برکت سے ایک سو ستر میدان سر کئے۔ اور خیبر کے دروازے کو اسی کی برکت سے اکھاڑ دیا۔

حضرت ابو بکر کا ارشاد ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد اسی سورت کی برکت سے آپ سلم کی خواب میں زیارت ہوا کرتی تھی۔

جس گھر میں اس سورت کا کثرت سے ورد اور تلاوت ہوتی ہو اس گھر میں کبھی فکر و فاقہ نہیں آتا۔

فکر سے مراد کوئی دکھ، پریشانی یا مصیبت ہے اور فاقہ سے مراد فاکہ کشی؛ یعنی رزق کی تنگی نہیں ہوتی۔ رزق میں برکت ہوتی ہے۔

روزانہ ایک مرتبہ اگر پابندی سے عشاہ کی نماز کے بعد اگر اس کی تلاوت کی جائے تو اس گھر میں کبھی غربت نہیں آتی۔

اس کی ایک بہت بڑی فضیلت یہ بھی ہے کہ اگر میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا ہو یا دو ایسے آدمی جو ناراض ہوں اور ان کا آپس میں صلاح کرنا ضروری ہو یا کوئی دو مومن آپس میں ناراض ہوں تو اکیس مرتبہ سورت مزمل پڑھ کر کسی میٹھی چیز پر پھونک کر ان دونوں کو کھلا دیں تو اللہ پاک دونوں میں صلاح اور محبت پیدا کر دیتے ہیں۔

گھر کے اندر خاندان کے اندر، بہن بھائیوں کے اندر ہو بیوی خاوند کے درمیان کسی قسم کی ناراضگی ہو تو اس سورت کا وضیفہ کریں۔

اس کی تلاوت کرنے والے کی ہر مصیبت ختم ہو جائے گی۔ ہر دکھ درد اور آفت دور رہے گی۔

عاملین اس سورت کا وضیفہ کر کے غلبہ پاتے ہیں۔ اور کامیاب ہوتے ہیں۔

سورت کا وظیفہ رزق اور دولت کی فوری ضرورت پورا کرے کرتی ہے۔

اس کے علاوہ اگر آپ کسی دفتر میں جاب کرتے ہیں یا کسی اور جگہ ملازمت کرتے ہیں یا کسی حاکم کے پاس جانا ہے تو وہاں آپ کو اس بات کا خطرہ ہو کہ آپ کے ساتھ کوئی زیادتی ہو گی۔ یا یہ کہ آپ کو وہاں عزت نہیں ملے گی۔ تو اسکے لئے یہ لکھا ہے کہ اس کا پہلا رکوع اکیس مرتبہ تلاوت کریں۔

دوسرا رکوع گیارہ مرتبہ تلاوت کریں۔ یہ تلاوت کر کہ آپ اپنے بدن پردم کر کہ جائیں۔ تو ان شاءاللہ آپ کو بے مثال عزت و کامیابی ملے گی۔

کوئی بوس یا حاکم آپ پر ظلم نہیں کر سکے گا۔ جو مقصد آپ دفتر میں لے کر جائیں گے وہ مقصد پورا ہو گا۔

اگر کہیں کوئی جاب انٹرویو ہو تو اس سورت کو اسی طرح یعنی پہلا رکوع اکیس مرتبہ اور دوسرا گیارہ مرتبہ تلاوت کر لیں۔ اور تلاوت کے بعد انٹرویو کے لئے جائیں۔ ان شاءاللہ عزت ملے گی اور انٹرویو میں کامیابی ملے گی۔

اس کے علاوہ اگر کوئی شخص بیمار ہے۔ تو روزانہ گیارہ مرتبہ اس سورت کی تلاوت کرتے رہیں اور پانی دم کر کہ اس کو پلاتے رہیں۔ تو جو بیماری جو ڈاکٹروں کو بھی سمجھ نہیں آ رہی وہ اللہ تبارک وتعالیٰ اول تو ڈاکٹروں کو سمجھا دیں گے۔ یعنی ان کو اس بات کا ادراک ہو جائے گا کہ مریض کو کیا مسئلہ ہے۔ یا اللہ تبارک وتعالیٰ براہ راست اس مریض کو اس پانی سے شفا دے دے گا۔

روزانہ گیارہ مرتبہ اس کی تلاوت سے ہر مصائب اور پریشانی سے حفاظت رہے گی۔ جو مصیبتیں آئی ہوئی ہیں وہ رفع ہو جائیں گی۔ اور آئیندہ کے لئے اللہ دنیا کی خیر فرمائے گا۔

سورہ کا وظیفہ

Sureh Yaseen ki Fazilat b Parain

اس سورت کا روزانہ گیارہ مرتبہ ورد کریں۔
یعنی نماز فجر کے بعد تین مرتبہ پڑھیں اور باقی کی چار نمازوں میں ہر نماز کے بعد دو دو مرتبہ پڑھیں
۔

اس طرح چار نمازوں کے بعد پڑھنے سے یہ ٹوٹل آٹھ ہو جائیں گی۔ اور صبح کی تینوں ملا کر ٹوٹل گیارہ ہو جائیں گی۔

اس سورت میں کل بیس آیتیں ہیں اور روزانہ کھانے پر اس کو پڑھ کر پھونک دیں تو پورے خاندان اور اس کے افراد میں جوڑ رہے گا۔ نہ بھائی بھائی سے لڑے گا نہ بہن بہن کی دشمن ہو گی۔

اگر یہ بات ممکن نہ ہو کہ اس بندے کو پانی یا میٹھی چیز کیسے کھلائیں تو اس پانی کو کسی پودے میں ڈال دیں۔ یا کسی تصویر وغیرہ جو موبائل میں ہوتی ہے اس پر پھونک دیں۔ اور اس بات کو دل میں یاد کریں یا تصور کریں کہ اس کا اثر اس فلاں بندے پر ہو گا تو اس سے اللہ تبارک وتعالیٰ اس کی تاثیر کو اس بندے تک پہنچا دیں گے۔

اس سورت کے صدقے اللہ پاک آپ کو عزتوں سے نوازیں گی آپ کے گھر خیر آئے گی،ہر مصیبت اور تنگ دستی سے دور رہیں گے، ہر جگہ کامیابی نصیب ہو گی۔ ان شاءاللہ

Leave a Comment