اس تحریر میں ہم سورہ یسین کی اہمیت ، فضیلت اور فوائد کے بارے میں ذکر کریں گے کہ اس سورہ سے ہمارے کتنے معمالات حل ہو جاتے ہیں۔ اس سورہ کی فضیلت کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں اس لئے اس پوری تحریر کو پڑھیں اور ثواب کی نیت سے دوسروں تک شئیر کریں۔ جزاک اللہ
سورت یسین کو قرآن پاک کا دل کہا جاتا ہے۔
فضاٸلِ سورت یسین احادیث کی رو سے:

سورت یسین کے بہت سارے فضاٸل ہیں جو مختلف احادیث میں جمع کیے گے ہیں۔ عطا بن ابی رباؓ کہتے ہیں کہ مجھے حضور اقدسﷺ کا یہ ارشاد پہنچا ہے کہ جو شخص سورت یسین کو شروع دن میں یعنی فجر کی نماز کے بعد شروع دن میں پڑھے اس کی تمام دن کی حاجات اللہ کے حکم سے پوری ہو جاٸیں گی۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہی کہ حضور اکرمﷺ نے فرمایا: اللہ نے زمین اور آسمان کی تخلیق سے ایک ہزار سال پہلے سورت طہٰ اور سورت یسین کی تلاوت فرماٸی ۔ جب فرشتوں نے سنا تو کہنے لگے: خوشی اس امت کے لیے جن پر یہ سورتیں نازل ہوں گی، سعادت مند ہیں وہ سینے جو ان سورتوں کو مخفوظ کریں گے اور سعادت مند ہیں وہ زبانیں جو ان سورتوں کی تلاوت کریں گیں۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ہر شے کا ایک دل ہے اور قرآن کا دل سورت یسین ہے۔جو شخص اس سورت کو پڑھتا ہے اللہ تعالٰی اس کے لئے دس قرآن پاک کا ثواب لکھتے ہیں۔
حضوراکرمﷺ نے ارشاد فرمایا : جو شخص دن کے اول حصے میں سورت یسین پڑھ لیتا ہے اس کے پورے دن کی ضروریات پوری کر دی جاتی ہیں۔
جس شخص کا ہر رات سور یسین پڑھنے کا معمول ہو، پھر وہ شخص اپنے بستر پر مرے اللہ تعالٰی اس کو شہدا ۶ میں شامل فرماٸیں گے۔
جو شخص رات کو سورت یسین پڑھتا ہے اور وہ اسی حال میں صبح کرتا ہے تو اس کے پچھلے ( صغیرہ ) گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔
بعض روایات میں شبِ جمعہ میں بھی سورت یسین پڑھنے کی فضیلت آٸی ہے۔
ایک حدیث مبارک میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
بےشک کتاب اللہ میں میں ایک ایسی سورت ہے جس کو ”العزیز“کہا گیا ہے اور قیامت کے دن اس کے یاد کرنے والے کو شریف کہا جاۓ گا وہ شفاعت کرے گی اپنے صاحب کے لیے ربیعہ اور مضر ( کے لوگوں کی تعداد) سے بھی زیادہ لوگوں کی،اور وہ سورت یسین ہے۔
سورت یسین کے فواٸد
علما۶ کرام نے سورت یاسین پڑھنے کے بے شمار فواٸد بتاۓ ہیں جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں۔
جو شخص سورت یسین کی تلاوت بھوک کی حالت میں کرتا ہے وہ سیر ہو جاتا ہے۔
جو بندہ راستہ گم ہو جانے کی وجہ سے اس سورت کی تلاوت کرتا ہے وہ راستہ پا لیتا ہے۔
جو شخص جانور کے گم ہو جانے کی وجہ سے پڑھے وہ جانور کو پا لیتا ہے۔
جو کسی شخص کے گم ہو جانے پر پڑھے تو ان شا۶اللہ وہ شخص ملے گا۔
جو شخص ایسی حالت میں پڑھے کے کھانا کم ہو جانے کا خوف ہو تو وہ کھانا کافی ہو جاتا ہے یعنی اگر کھانے میں مہمان زیادہ آگۓ ہیں اورکھانا کم پڑھ رہا ہے تو ایک دفعہ سورت یسین پڑھ کر اس کھانے پر دم کر دیں تو ان شا۶ اللہ وہ کھانا تمام مہمانوں کےلیے کافی ہو جاۓگا۔
جو ایسے شخص کے پاس پڑھےجو نزاع میں ہوتو اس وقت اس پر نزع میں آسانی ہو جاتی ہے اور اس کی روح آسانی سے پرواز کر جاتی ہے۔
اگر کسی کو رشتہ کا مسلہ درپیش ہو تو ، غیر شادی شدہ پڑھے تو اس کی جلد شادی ہو جاۓ گی۔
قیدی پڑھےتو رہاٸی پا لے ۔
مقروض پڑھےتو قرض ادا ہو جاۓ گا۔
مسافر پڑھےتو سفر میں آسانی ہو جاۓ گی۔
حضرت سیدنا ابو جعفر محمد بن علیؒ فرماتے ہیں :جو شخص اپنے دل میں سختی پاۓ تو وہ ایک پیالے میں زعفران سورت یاسین لکھے اور پھر اسے پی لے ان شا۶ اللہ اس کا دل نرم ہو جاۓ گا۔
حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا اللہ جل جلالہ بوقت دیدار مردوں کو ایک ایک کر کے سلام کرےگا اور اسی طرح عورتوں کو سلام کرے گا اور ارشاد فرماۓ گا میرے دوستوں اور اولیا۶ کو مرحبا ہو پھر ان کی مہمان نوازی فرماۓ گا ،
پھر ارشاد ہوگا اے فرشتو! ان کو طرب ناک یعنی فرحت بخش بنا دو۔فرشتے جنت کی نغمہ سراٶں یعنی حور عین کو لاٸیں گے اور لوگ طرب میں آ کر خوب وجد کریں گے جب انہیں افاقہ ہو گا تو فرشتے عرض کریں گے اے ہمارے رب!ہم چاہتے ہیں کہ آپ انہیں اپنا کلام سنواٸیں۔ خدا تعالٰی کا ارشاد ہو گا اے داٶد! انہیں ذرا میرا کلام تو سنا دیجیۓ۔ وہ منبر پر چڑھ کر زبور پڑھیں گے لوگ طرب میں آ کر وجد کرنے لگیں گے جب انہیں افاقہ ہو گا تو ارشادِ خداوندی ہو گا اے میرے بندو! تم نے اس سے زیادہ پاکیزہ آواز بھی کبھی سنی ہے؟ وہ عرض کریں گے نہیں………… اے ہمارے رب
خدا تعالٰی کا ارشاد ہو گا اپنی عزت و جلال کی قسم! میں اب تمہیں اس سے زیادہ پاکیزہ تر آواز سناٶں گا۔اے محمد اٹھیے اور منبر پر چڑھ جاٸیے اور سورت یسین و طہ پڑھیے پس حضرت محمدﷺ سورت یسین کی تلاوت فرماٸیں گے حضورﷺ کی آواز داٶد علیہ السلام کی آواز پر خوبی میں ستر حصہ بڑھی ہوٸی ہو گی اور لوگ طرب میں آ کر خوب وجد کریں گے۔